مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں تین ماہ میں تین دہشت گرد حملوں کے بعد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیر اعظم تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیاہے۔اطلاعات کے مطابق تھریسا مے جب وزیر داخلہ تھیں تو انہوں نے انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کی تعداد میں 20 ہزار کی کمی کی تھی۔
پولیس اہلکاروں کی تعدادمیں کمی پر متعدد بار سوالات پر ٹریزا مے نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ لندن میں حالیہ دھماکوں کے بعد جیرمی کوربن کہتے ہیں کہ ٹیریزامے مستعفی ہو جائیں کیونکہ بہت سے ذمےدار افراد ٹیریزا مے کے ریکارڈ سے بہت پریشان ہیں۔
برطانیہ میں تین ماہ میں تین دہشت گرد حملوں کے بعد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیر اعظم تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیاہے۔
News ID 1873008
آپ کا تبصرہ